اداکارہ کومل میر نے تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

اداکارہ کومل میر نے تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا
پاکستان کی معروف اداکارہ کومل میر نے گزشتہ برسوں میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
اداکارہ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں کے ساتھ اپنے مسلسل رابطے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ خوشی سے جھومنا پسند کرتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے تصاویر کا ایک سیٹ شیئر کیا جس میں وہ دبئی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) کا فائنل دیکھنے کے لئے نظر آرہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں کومل میر نے لکھا: ‘آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں بہت مزہ آیا۔
خوبرو اداکارہ کو سیاہ رنگ کا ٹاپ اور نیلی جینز پہنے دیکھا گیا اور ان کا یہ طرز دیکھ کر مداح بھی کومل میر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
View this post on Instagram
ایک تصویر میں وہ میچ دیکھنے کی اپنی خوشی کو دوگنا کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں لگے فوڈ اسٹال سے انہیں گول گپے خریدتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اپنے پیشے سے غیر متزلزل وابستگی اور اپنے وفادار فالوورز کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے کومل کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہو چکے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












