ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ سوشل میڈیا سے کتنا کماتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

15 فروری, 2025 13:30

بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ ان دنوں تنازع میں گھرے ہوئے ہیں جس پر وہ روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کرچکے ہیں۔

یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابلِ اعتراض بیان دینے کی وجہ سے رنویر الہ آبادیہ شدید تنقید کی زد میں ہیں جب کہ ان سمیت دیگر شرکا پر مقدمہ دائر بھی ہو چکا ہے۔

انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے میزبان سمے رائنا نے بھی تنازع کھڑا ہونے کے بعد یوٹیوب سے شو کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب حال ہی میں رنویر الہٰ آبادیہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اور ماہانہ آمدن کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رنویر الہ آبادیہ نے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ سے شہرت حاصل کی جس میں بھارت کے مشہور اداکار اور دیگر فنکار شرکت کرچکے ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب، پوڈکاسٹ، دیگر بزنس اور برانڈز سے حاصل ہونے والی نیٹ ورتھ تقریباً 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدن 35 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

اس کے علاوہ رنویر کے مشہور پوڈکاسٹ کی آمدنی 5 سے 7 لاکھ روپے ایک شو کی ہوتی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔