سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مُسک کے بچے کو جنم دینے کا دعویٰ

سوشل میڈیا انفلوانفلوئنسر کا ایلون مُسک کے بچے کو جنم دینے کا دعویٰ (فوٹو: فائل)
دنیا کے امیر ترین شخص اور الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مُسک کے بچے کو جنم دینے والی ایک اور سوشل میڈیا انفلوانفلوئنسر سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 5 ماہ قبل امریکی ارب پتی ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا ہے، جمعے کو "ایک” (ٹوئٹر) پر ایشلے کے اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔
پوسٹ میں 31 سالہ خاتون نے لکھا کہ "5 ماہ قبل میں نے ایک بچے کا دنیا میں خیر مقدم کیا جس کا باپ ایلون مسک ہے”۔

ایشلے کے مطابق اس نے پہلے یہ انکشاف نہیں کیا تھا جس کا مقصد شیر خوار بچے کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق بول پڑے
ایشلے نے باور کرایا کہ وہ ایک محفوظ ماحول میں اس بچے کی پرورش کا ارادہ رکھتی ہیں، انفلوئنسر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے موقف کا احترام کرے۔
مزید پڑھیں:ہٹلر کا اشارہ اپنانا ایلون مسک کو مہنگا پڑ گیا
دوسری جانب ایلون مسک نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ایلون خود بھی "ایکس” پلیٹ فارم پر ایشلے کے فالوور ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کے چار مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں، اگر ایشلے کا دعویٰ درست ہوا تو اب ایلون کے 13 بچے ہو جائیں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












