ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

وینا ملک کو نیا ساتھی مل گیا، کون ہے؟

15 فروری, 2025 18:34

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ وینا ملک کی سوشل میڈیا پر اجنبی شخص کیساتھ قربت کی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا۔

وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف کومبو لکھا، جس نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ راکھی ساونت متھیرا کے شو میں رو پڑیں، ویڈیو وائرل

وینا ملک کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2013 میں کاروباری شخصیت اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی، جس سے ان کے دو بچے ہیں تاہم، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر تحفے میں قیمتی جہاز کس نے دیا؟

وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ حُسن پرست ہیں اور شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل شخصیت والا مرد چاہتی ہیں۔

وینا نے شہریار چوہدری کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک خوبصورت شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، لیکن تاحال شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by صاعم (@__saim_01)

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔