فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی کا باکسنگ میچ براہ راست دیکھیں

فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی کا باکسنگ میچ براہ راست دیکھیں
اداکار فیروز خان کسی ڈرامے کے کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں انٹری کا اعلان کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
ڈرامہ سیریل اکھاڑہ میں ایک باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد، فیروز خان اب حقیقی زندگی کے میچ کے لئے رنگ میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز نے کہا تھا کہ یہ میرا نیا گیم پلان ہے، میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ فٹنس اور ٹریننگ پر توجہ دیں۔
رنگ میں فیروز کے پہلے مدمقابل متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے کامیڈین اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رحیم پردیسی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی والدہ نے بیٹے اور سجل علی کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
سوشل میڈیا پر مزاحیہ مواد کی وجہ سے مشہور رحیم نے اس سے قبل فیروز کو باکسنگ میچ میں چیلنج کیا تھا۔
رحیم کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے پراعتماد جواب دیا اور کہا تھا کہ میں نے آپ کی کال آؤٹ ویڈیو دیکھی، لیکن یاد رکھیں ہر وہ شخص جس نے رنگ میں میرا سامنا کیا وہ جانتا ہے میں کیسا ہوں۔
فیروز خان کے مداحوں نے ان کی اداکاری سے باکسنگ میں منتقلی پر مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جہاں بہت سے لوگ آنے والے میچ کے بارے میں پرجوش ہیں، وہیں دیگر اداکار کے کیریئر کی تبدیلی سے حیران ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کامیاب کیسے ہوئے؟ یاسر نواز نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا
اداکار جیسے ہی اس نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ان کے مداح یہ دیکھنے کے لئے بتاب ہیں کہ فیروز باکسنگ رنگ میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
باکسنگ میں ان کا کیریئر ان کے اداکاری کیریئر کی طرح کامیاب ہوگا یا نہیں، یہ دیکھنا باقی ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ فیروز خان اس نئے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی باکسنگ میچ براہ راست دیکھیں، دونوں کے درمیان مقابلہ اب سے کچھ دیر بعد ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












