ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

راکھی ساونت نے مفتی قوی سے شادی کی آفر پر کیا کہا؟

17 فروری, 2025 11:36

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔

حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔

راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ راکھی ساونت متھیرا کے شو میں رو پڑیں، ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں:مفتی قوی راکھی ساونت سے نکاح کر رہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں راکھی نے کہا کہ ’جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔