مہوش حیات کا اداکاری کے بعد 2 نئے گانے ریلیز کیلئے تیار

مہوش حیات کا اداکاری کے بعد 2 نئے گانے ریلیز کیلئے تیار
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اداکاری کے بعد اب وہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے 2 نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جن میں سے ایک بھارتی مشہور پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہو گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور امید ہے کہ مداح انکے گانوں کو پسند کریں گے۔
مزید پڑھیں:مہوش حیات نے یو یو کے گانے میں تہلکہ خیز انٹری مار لی
مزید پڑھیں:مہوش حیات معروف بھارتی گلوکار کیساتھ جلوہ گر ہو نگی
View this post on Instagram
مہوش حیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ایک فلم مکمل کرلی ہے جو عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں لیکن اب تک انہیں لائف پارٹنر نہیں مل سکا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












