کبریٰ خان، گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں ولیمے کی ویڈیو وائرل

کبریٰ خان، گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں ولیمے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں ولیمے کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان اور گوہر رشید خانہ کعبہ میں نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب ولیمے کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں مکہ کے ایک ہوٹل میں کھانے کی سجی ہوئی میز پر طعام کے ہمراہ پھولوں کے گلدان دیکھے جاسکتے ہیں جس میں گوہر اور کبرٰی کی تصویر سے مداحوں کو ولیمہ کی تقریب سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گوہر اور کبریٰ ایک ہوگئے! مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
ویڈیو میں ہوٹل کی سجاوٹ دکھانے کے بعد کیمرے کو آگے لے جاکر کھڑکی کی جانب کیا گیا جہاں سے مکہ مکرمہ کا خوبصورت ایگل آئی ویو بھی نظر آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: شادی سے قبل میچ؛ کبریٰ ہار گئیں، ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں مداح جوڑی کو نئی زندگی کیلئے اپنی نیک تماؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نازش جہانگیر کا بولڈ لباس؛ مداح بھڑک اُٹھے
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے علاوہ مومل شیخ اور نادر نواز، شہزاد شیخ و اہلیہ، وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت بھی دونوں کے نکاح میں شرکت کرنے کیلئے مکہ پہنچے تھے جس کے بعد تمام افراد نے عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












