ماورا کی مہندی پر عروہ نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کے آپ بھی حیران رہ جائینگے

ماورا کی مہندی پر عروہ نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کے آپ بھی حیران رہ جائینگے
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن و اداکارہ ماورا حسین کی مہندی پر لاکھوں روپے کا جوڑا زیب تن کیا۔
معروف اداکارہ ماورا حسین کی ساتھی اداکار کے ساتھ شادی ہو چکی ہے اور 7 دن پر مشتمل تمام تر تقریبات کا اختتام بھی ہوچکا ہے۔
اداکارہ کی شادی کی تقریبات میں ڈھولکی، مایوں، مہندی، نکاح، شیندی اور ولیمہ شامل تھے۔
ماورا حسین کی شادی کی تقریب میں جہاں دلہا اور دلہن توجہ کا مرکز بنے وہیں انکی بہن عروہ حسین بھی اپنی خوبصورت سی فیملی کے سبب سوشل میڈیا کی رینت بنی رہیں۔
View this post on Instagram
بہن کی شادی پر عروہ حسین نے نکاح کی تقریب میں بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا، شیندی پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا شاہکار جبکہ ولیمے پر عروہ حسین فرنٹ اوپن گاؤن اور ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جو پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے کلیکشن کا حصہ ہے۔
نکاح سے قبل منعقد ایک تقریب میں عروہ حسن خوب سج دھج کر پہنچیں، اس موقع پر اداکارہ نے زرد اور سبز رنگوں کے کپڑے سے بنی چولی اور مختلف تیز اور ہلکے رنگوں سے بنا لہنگا زیب تن کیا۔
عروہ حسین کا یہ حسین جوڑا پاکستانی ڈیزائنر ہاؤس ‘اعلان’ کے کلاتھنگ برانڈ ‘زاہا’ کا شاہکار ہے اور اس کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












