کبریٰ اور گوہر کے مسجد الحرام میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو وائرل

کبریٰ اور گوہر کے مسجد الحرام میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو وائرل
پاکستانی ڈرامہ اسٹارز کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں اپنے نکاح کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دل کش مناظر دکھائے گئے ہیں۔
اس جوڑے کی شادی رواں ہفتے کے اوائل میں مکہ مکرمہ کے بابرکت ماحول میں ہوئی تھی۔
ان کے نکاح کی تقریب کی خوبصورت ویڈیو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعہ اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں کبریٰ اور گوہر کے جذباتی تاثرات کو شاندار طریقے سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کی خاص بات جس نے یقینی طور پر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے وہ گوہر کی جانب سے روشن سرخ رنگ کا نقاب اتار کر کبریٰ کے چہرے کو دیکھنا ہے۔
ویڈیو میں کبریٰ کے اہل خانہ کو بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، گلے ملنے اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے روایتی اسلامی سفید رنگ کا عبایا پہنا ہوا تھا جبکہ ان کے شوہر نے احرام زیب تن کیا تھا۔
View this post on Instagram
کبریٰ اور گوہر کی فیملی کے علاوہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر معروف چہرے جیسے مومل شیخ اور شہزاد شیخ اپنے شریک حیات کے ہمراہ اس جوڑے کی خصوصی تقریب میں شرکت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل 12 فروری کو جوڑے نے نکاح کرکے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے ایک ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔
کبریٰ اور گوہر کا تعلق ہمیشہ واضح رہا ہے، چاہے وہ ان کی شیئر کی گئی تصاویر کے ذریعے ہوں یا ان کی گرمجوشی سے دوستی کے ذریعے، جسے مداحوں نے طویل عرصے سے دیکھا اور سراہا تھا۔
دونوں نے ایک ساتھ متعدد پروجیکٹس میں بھی کام کیا ہے ، لیکن وہ صرف ایک ڈرامہ سیریل، "جنت سے آگے” میں جوڑے کے طور پر نظر آئے تھے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












