اروشی نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟

اروشی نے فلم 'ڈاکو مہاراج' میں 3 منٹ پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟
معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی تیلگو فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کا جو معاوضہ وصول کیا ہے، وہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے فلم میں محض 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ یہ رقم ان کی شہرت اور سوشل میڈیا پر موجود مقبولیت کی عکاس ہے۔ اروشی اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں، چاہے فلم ہٹ ہو یا فلاپ۔
اروشی روٹیلا کی مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ان کی یہ دولت ان کے انسٹاگرام پر 73 ملین سے زائد فالوورز کی وجہ سے ہے، جو انہیں بھارتی فلمی دنیا کی ایک اہم شخصیت بناتے ہیں۔
فلم ‘ڈاکو مہاراج’ کے بارے میں بات کی جائے تو اس فلم میں ننداموری بالاکرشنا نے ایک طاقتور کردار ادا کیا ہے، جس میں وہ ایک افسر کے روپ میں نظر آتے ہیں جو اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔
فلم کی کہانی ایک نڈر ڈاکو کے گرد گھومتی ہے، جو ایک جابر اور بااثر خاندان کے خلاف لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے لڑتا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












