پاک بھارت میچ کا جنون؛ راکھی بیٹ لیکر سڑک پر نکل پڑیں

(فوٹو: فائل) پاک بھارت میچ کا جنون؛ راکھی بیٹ لیکر سڑک پر نکل پڑیں
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دبئی میں شیڈول مقابلے کے آغاز سے قبل ہی شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر پہنچ گیا ہے اور شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئی ہیں۔
راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر کرکٹ بیٹ تھامے بیٹنگ کرتی نظر آئیں، تاہم ان کی شرٹ میں ایک خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی شرٹ پر انڈیا پاکستان دونوں ملکوں کا نام لکھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: "سندھی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرو، ورنہ اپنا بورڈ بنائیں گے”
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہی سپورٹ کریں گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش متوقع، کیا پاک بھارت میچ متاثر ہوگا؟
راکھی ساونت کو بال کروانے والے پاکستانی تھے اور سلو سلو بال پر وہ تیز تیز شارٹس کھیل رہی تھیں، آس پاس موجود لوگ ان کی ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے۔
جب میچ تھک ہار کر ختم ہوا تو وہ اپنے ان مداحوں کے درمیان آکر کھڑی ہوگئیں اور پاکستانی حضرات سے پوچھنے لگیں کہ کیا وسیم اکرم اور شاہد آفریدی میچ دیکھنے آرہے ہیں ؟
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












