معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
معروف بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار گرو رندھاوا زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔
View this post on Instagram
اداکار نے لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’ کی یادگار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












