جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ویڈیو: ہانیہ عامر کا دیپیکا کی نقل کرنا مداحوں کو بھا گیا

24 فروری, 2025 18:51

پاکستانی شوبز اسٹار ہانیہ عامر نے مشہور فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مشہور انٹری سین کو دوبارہ تخلیق کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو میں ہانیہ نے دپیکا پڈوکون کی پہلی فلم کے کردار شانتی پریا کا طرز اپنا کر اپنے مداحوں کو نہ صرف حیران کیا بلکہ ان کے بھارتی مداح بھی پاکستانی اداکارہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ منظر، جہاں دپیکا گلابی رنگ کے شاندار لباس میں گاڑی سے باہر نکلیں اور اپنے مداحوں کے لیے ہاتھ ہلایا، بھارتی سنیما کے سب سے یادگار لمحات میں ہے۔

شاندار گولڈن گاؤن پہنے ہانیہ نے اپنی ویڈیو میں اس منظر کی نقل کرتے ہوئے گاڑی سے باہر نکل کر اسی خوبصورت انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے اس ناقابل فراموش لمحے کا جادو جگایا۔

دیپیکا نے اوم شانتی اوم میں شانتی پریا کا کردار نبھایا تھا جو بالی ووڈ کی تاریخ میں ایک مقام حاصل ہے، اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا ڈیبیو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ 2007 میں کیا تھا۔

ہانیہ خود بالی ووڈ کی مداح ہیں اور اکثر انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے گانوں پر مشتمل ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت دونوں میں اپنے بڑے پیمانے پر مداحوں کے ساتھ وہ سرحدوں پار بھی ایک پسندیدہ شخصیت بن گئی ہیں، نہ صرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی قابل ذکر اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے بھی تعریف کی جاتی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔