کیا کارتک آریان اب بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہیں؟

کیا کارتک آریان اب بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہیں؟
ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان کی انٹری کی خبروں سے متعلق پریش راول کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار پریش راول نے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے حصے میں اداکار کارتک آریان کی شمولیت سے متعلق خبروں پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے مداحوں کو اہم انکشافات سے آگاہ کیا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں کارتک آریان، اکشے کمار کے کردار ’راجو‘ کو ریپلیس کریں گے۔ تاہم، پریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس بات کی وضاحت کی کہ کارتک آریان کو ابتدائی طور پر فلم کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن کہانی میں تبدیلیوں کے بعد انہیں پروجیکٹ سے باہر کر دیا گیا۔
پریش راول نے بھارتی ریڈیو ہوسٹ اور پوڈکاسٹ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’کارتک آریان کو ابتدائی طور پر فلم کے لیے سائن کیا گیا تھا، اور مجھے بتایا گیا تھا کہ وہ اکشے کمار کے کردار ’راجو‘ کو ادا کریں گے۔ لیکن بعد میں کہانی میں تبدیلیاں ہوئیں اور اب وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔‘‘
پریش راول نے فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اسکرپٹ نہیں پڑھی ہے، لیکن انہیں فلم میکرز پر پورا بھروسہ ہے کہ کہانی اچھی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے فلم کو سائن کر لیا ہے، کیونکہ فلمی شائقین اس فلم کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسکرپٹ نہ پڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اور میں پہلے بھی کئی فلمیں بنا پڑھے سائن کر چکا ہوں۔‘‘
اداکار پریش راول نے فلم کے مزاحیہ عنصر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم پہلے کی طرح مزاحیہ اور تفریح سے بھرپور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’فلمی شائقین کو اس فلم سے بہت سی توقعات ہیں، اور ہم سب کو یقین ہے کہ ہم ان توقعات پر پورا اتریں گے۔‘‘
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












