کبریٰ خان کی رخصتی کا جوڑا، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

کبریٰ خان کی رخصتی کا جوڑا، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
اداکارہ کبریٰ خان کا رخصتی کے خاص موقع پر پہنا گیا حسین جوڑے کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا۔
کبریٰ خان کیلئے تیار کروایا گیا یہ کسٹمائز جوڑا اب ’حسینز‘ آفیشلز کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں اسکی معلومات کے علاوہ قیمت بھی درج ہے۔ جوڑے کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے جو نیٹ اور سلک کے کپڑے سے تیار کیا گیا جبکہ اس کی قمیت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔
مزید پڑھیں:کبریٰ خان کی رخصتی کب اور کہاں ہوئی؟
کبریٰ خان کے اس حسین جوڑے پر گوٹا، دبکا، نقشی، سلما ستارے کا کام بنا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوپٹے پر بھی حسین کام کے علاوہ بارڈر پر کرن لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:کبریٰ خان، گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں ولیمے کی ویڈیو وائرل
کبریٰ خان کی شادی کے حوالے سے فینز متجسس رہتے ہی تھے لیکن وہ خاموشی سے اپنے بیسٹ فرینڈ گوہر رشید کے ساتھ شادی کے خواب دیکھ رہی ہیں اس کا اندازہ کسی کو تھا نہیں۔
کبریٰ خان نے اپنے لُک کو مزید دلفریب بناتے ہوئے ٹیکا، جھومر، بڑے بندوں کے علاوہ ہاتھ کا پہنجا بھی پہنا جبکہ کھسے پہنے جو اس دیسی لُک کو مزید نکھار گیا۔
خیال رہے کہ کبریٰ خان نے سال 2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد 2016 میں ڈراما ’سنگِ مرمر‘ میں ’شیریں‘ کا کردار کیا جس فینز کے دل میں انکو خاص پہچان دلواگیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












