جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سونیا حسین نے پسندیدہ "کرکٹر” کے نام سے پردہ اٹھادیا

25 فروری, 2025 20:51

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونیوالی پاکستانی شوبز اسٹار سونیا حسین نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نام سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شروع سے شعیب اختر بہت پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ کا جنون؛ راکھی بیٹ لیکر سڑک پر نکل پڑیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ہیں جب ایک اسٹار آتا ہے تو الگ ہی نظر آتا ہے ابھی بھی وہ ساری کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو الگ ہی نظر آئیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ شعیب اختر لیجنڈری کھلاڑی ہیں اور اچھے میزبان بھی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔