گووندا اور اہلیہ کے درمیان طلاق؟ بھانجے کرشنا کا اہم بیان سامنے آگیا

گووندا اور اہلیہ کے درمیان طلاق؟ بھانجے کرشنا کا اہم بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبروں پر بھانجے کرشنا کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پیج پر دعویٰ سامنے آیا کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔
اس حوالے سے افواہیں سامنے آئیں کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے لیکن اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
تاہم اس حوالے سے گووندا کے بھانجے و اداکار کرشنا ابھیشیک سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کی اور کہاکہ یہ ممکن نہیں ہے، طلاق نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کے مطابق گووندا کے منیجر نے کہا کہ کچھ خاندانی افراد کے بیانات کی وجہ سے جوڑے کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں، اور گووندا اس وقت اپنی ایک فلم شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، ہم اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












