کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ اس کا انجام کیا ہوگا، فرحان علی آغا

کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ اس کا انجام کیا ہوگا، فرحان علی آغا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا نے کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا نے کہا کہ مذہب کی طرف راغب ہونے کا کیریئر پر کافی اثر پڑا، مجھے اللہ نے ہر چیز سے نوازا اور لوگوں کی ہزارہا کوششوں کے باوجود کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی زندگی میں بدلاؤ آیا اور وہ مذہب کی طرف راغب ہوئے تو اس کا اثر ان کے کیریئر پر بھی پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












