ماہرہ اور ہمایوں ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے

ماہرہ اور ہمایوں ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ اور ہمایوں سعید ایک مرتبہ ساتھ دیکھائی دیں گے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی نئی آنیوالی فلم لَو گُرو کا پوسٹر مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔
ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: سونیا حسین نے پسندیدہ "کرکٹر” کے نام سے پردہ اٹھادیا
تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نازش جہانگیر کی سلمان خان سے ملاقات؛ تصویر وائرل
ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ کا جنون؛ راکھی بیٹ لیکر سڑک پر نکل پڑیں
رومانوی کہانی پر مبنی فلم لَو گُرو رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی ہدایتکار معروف فلمساز ندیم بیگ ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












