خلیل الرحمٰن میں تکبر اور غرور ہے، وہ اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرنے کے عادی ہیں؛ ریشم

خلیل الرحمٰن میں تکبر اور غرور ہے، وہ اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرنے کے عادی ہیں؛ ریشم
پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر میں تکبر اور غرور ہے، وہ اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرنے کے عادی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ ریشم نے بتایا کہ ماضی میں بھی وہ خلیل الرحمٰن قمر کی مداح ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر کو ان کے لکھے ہوئے ڈائلاگز کی وجہ سے عزت ملتی تھی اور اب انہیں ان کے لیے لکھے گئے الفاظ پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے خلیل الرحمٰن کے کچھ ڈرامے دیکھے جو کہ ہوبہو بھارتی ڈراموں اور فلموں کی کاپی تھے۔
ریشم نے کہا کہ خدا جب کسی کو نوازتا ہے تو اسے اپنی حیثیت نہیں بھولنی چاہیے اور خدا جس کو نوازتا ہے، اس سے چھین بھی سکتا ہے۔
اداکارہ نے ماضی کا ایک قصہ سُنایا کہ ان کی کم سن بھانجی کو ’میرے پاس تم ہو‘ ڈراما بہت پسند تھا، اس لیے انہوں نے ہمایوں سعید کو کہا تھا کہ وہ جب بھی لاہور آئیں تو ان کے گھر لازمی آئیں، ایک مرتبہ ہمایوں سعید ان کے گھر آئے اور انہیں ساتھ میں ایک پروگرام میں چلنے کا کہا اور وہ ان کے ساتھ چلی گئیں، مذکورہ پروگرام میں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے اور انہوں نے انہیں جاکر سلام کیا، ان کے سلام کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے بدتمیزی کی اور چلا کر انہیں کہا کہ وہ ان سے دور ہوجائیں، وہ ان سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈراما ساز کی بدتمیزی کا جواب دے سکتی تھیں لیکن وہ اپنی عزت کی خاطر خاموش ہوگئیں اور محفل کا خیال رکھتے ہوئے خاموشی سے ایک جگہ بیٹھ گئیں۔
ریشم نے مزید کہا کہ انہیں اینٹ کا جواب اینٹ سے دینا آتا ہے لیکن انہیں اپنی عزت پیاری تھی، اس لیے وہ ڈراما ساز کی بدتمیزی پر خاموش ہو کر بیٹھ گئیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












