بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کا موازنہ مادھوری اور ایشوریا سے کیا گیا، اداکارہ میر

بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کا موازنہ مادھوری اور ایشوریا سے کیا گیا، اداکارہ میر
معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کا موازنہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے کیا گیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے بتایا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، میرا بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے موازنہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری فلم سمیرن حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے اور ناظرین کو یہ فلم پسند آئے گی۔
اداکارہ کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے دیکھیں:


واضح رہے کہ مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ میرا اپنے ڈرامائی انٹرویوز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












