وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فلم میں مرکزی کردار نہ ملنے پر روتے ہوئے گھر آئی، سوناکشی سنہا کا انکشاف

وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فلم میں مرکزی کردار نہ ملنے پر روتے ہوئے گھر آئی، سوناکشی سنہا کا انکشاف
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فلم میں مرکزی کردار نہ ملنے پر روتے ہوئے گھر آئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے مجھے توڑ کے رکھ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرا وزن زیادہ تھا، اپنے وزن سے متعلق تبصروں نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک فلم میں مجھے مرکزی کردار یہ کہہ کر نہیں دیا گیا کہ میرا وزن زیادہ ہے، یہ سُن کر میں واقعی ٹوٹ گئی تھی اور روتی ہوئی گھر واپس آئی۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ گھر جاکر میں اپنی خالہ کی گود میں بیٹھ کر رونے لگی اور اپنے آپ سے یہ سوال کرنے لگی کہ خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ اُس نے مجھے ایسا کیوں بنایا؟
واضح رہے کہ معروف اداکارہ سوناکشی سنہا آخری بار مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی OTT سیریز "ہیرا منڈی” میں نظر آئیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












