بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

شادی کی خواہشمند ہوں لیکن کوئی لائق شخص نہیں مل رہا، سشمیتا سین

28 فروری, 2025 10:01

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں شادی کی خواہشمند ہوں لیکن کوئی لائق شخص نہیں مل رہا۔

حال ہی میں معروف اداکارہ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سشمیتا سین سے شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ درست اور صحیح شریک حیات کی تلاش میں ہیں جبکہ وہ خود بھی شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ شادی ایسے نہیں ہوتی، شادی کے لائق کوئی شخص ملے گا، تب ہی شادی ہو سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت رومانوی انداز میں تو دل کے رشتے بنتے ہیں، دل تک بھی تو بات پہنچنی چاہیے۔

سشمیتا سین نے کہا کہ شادی بھی کرلیں گے لیکن پہلے شادی کے لائق کوئی شخص تو مل جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کے لائق کوئی شخص نہیں مل رہا اور وہ شادی کی خواہش مند بھی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔