اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا نام 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں سامنے آ رہا تھا۔
اب حال ہی میں تمنا بھاٹیہ نے اِن تمام افواہوں کی تردید کردی۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں میرے ملوث ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو کہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، میری درخواست ہے کہ بے بنیاد اور ایسی جعلی، گمراہ کن خبریں اور افواہیں نہ پھیلائیں۔
تمنا بھاٹیہ نے مزید کہا کہ میری ٹیم ضروری قانونی کارروائی کے لیے صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












