عاطف اسلم کی اہلیہ کون سی بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کو بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ہم شکل قرار دیا جانے لگا۔
بھارت میں اداکاروں کے ہم شکل سامنے آنے کا سلسلہ نیا نہیں اس سے پہلے سلمان خان امیتابھ بچن اور دیگر اداکاروں کے ہم شکل سامنے آچکے ہیں۔
سوشل میڈیا ٹرینڈ میں بھارتی اداکاراہ تمنا بھاٹیا اور عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کو ہم شکل قرار دیتے ہوئے ٹرولنگ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ بھروانہ کے نازک نین نقش اور مسکراہٹ تمنا بھاٹیہ جیسی لگتی ہے۔
واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 85 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ انکی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم استری 2 نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












