سدھارتھ اور کیارا نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

سدھارتھ اور کیارا نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
حال ہی میں معروف جوڑی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اُن کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں دونوں اداکاروں نے اپنے ہاتھوں میں بچوں کے موزوں کو تھاما ہوا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے”۔
اداکاروں کی جانب سے یہ خوشخبری سنانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداح نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












