راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے دبنگ کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی

معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس کے بعد اداکارہ ایک بار پھر خبروں میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے، سلمان خان میرے بھائی ہیں اور اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔
ان کا ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ شکر ہے بالی ووڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ بالی ووڈ گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












