اتوار، 24-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

بھارت کی معروف گلوکارہ کا اکاؤنٹ ہیک، مداح پریشان

01 مارچ, 2025 15:33

دہلی: .بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے

بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق ہیکرز کی جانب سے معروف گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

تاہم اس بات کی اطلاع انہوں نے 16 دن بعد دی، چکنی چمبیلی گانے پر افسردگی کا اظہار کرنے والی بھارتی اداکارہ شریا گھوشال کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کر لیا

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 فروری کو انکا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔

شریا نے پوسٹ میں اپنے مداحوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے انکا کہنا تھا میرا اکاؤنٹ 13 فروری سے ہیک ہے مداح میری کسی بھی پوسٹ سے محتاط رہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کئی بار کی کوششوں کے بعد بھی اکاؤنٹ بحال نہیں ہوسکا۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا میرے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیے گئے کسی لنک اورپوسٹ پر یقین نہ کرتے ہوئے کلک بھی نہ کریں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔