بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

امریکی پولیس اہلکار نے سنیل شیٹی پر گن کیوں تانی؟ اداکار نے خوفناک واقعہ سُنادیا

01 مارچ, 2025 10:52

بھارت کے معروف و سینئر اداکار سنیل شیٹی نے امریکا میں اپنے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ سُنادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نائن الیون کے بعد غلط فہمی میں امریکی اہلکار نے مجھ پر گن تان لی اور مجھ سے کہا نیچےجھک جاؤ ورنہ میں گولی ماردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ فلم کانٹے کی امریکا میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا، امریکی اہلکار نے مجھے غلط فہمی میں ہتھکڑی لگا کر زمین پر ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نائن الیون کے پہلے امریکا میں تھے، اُن دنوں میرے چہرے پر داڑھی تھی اور میں ہوٹل جارہا تھا، چابیاں میں کمرے میں بھول چکا تھا، تو میں نے چابی مانگنے کی کوشش کی تو غلط فہمی پیدا ہوگئی۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ مجھے لگا کہ وہ میری بات نہیں سمجھ رہے، تو میں نے اشارے میں اپنی بات کہی تو وہ میرے خلاف چلی گئی، وہ شخص فوراً ہی باہر بھاگ گیا اور پھر ہلچل مچ گئی اور سڑک پر کھڑی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے آتے ہی مجھ پر بندوق تان لی اور کہا نیچے جھک جاؤ ورنہ میں گولی ماردوں گا، اس صورتحال میں مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں گھٹنوں کے بل جھک گیا، انہوں نے میرے ہاتھ میں ہتھکڑی لگادی، تب تک پروڈکشن والے بھی آگئے، پولیس کو بتایا گیا میں ایک اداکار ہوں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔