ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

03 مارچ, 2025 10:20

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصاویر پوسٹ کیں۔

شیئر کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام "عبدل دایان” رکھا ہے۔

عریشہ رضی خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

شوبز شخصیات، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو ماں بننے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔