معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو کھری کھری سُنادی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو کھری کھری سُنادی
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو کھری کھری سُنادی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ میرے ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے، ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے؟ کیا اس کے حوالے سے کسی کو علم نہیں، سب جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، میں اللہ کا شکر ہے اپنا کما اور کھا رہا ہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اپنی فیملی فروخت نہ کرنے کی بات تو کرتے ہیں مگر ہاں وہ دوسروں کی فیملیز کو فروخت کررہے ہیں، لہذا بہتر ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنا منہ بند رکھیں۔
یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ آپ شو میں چیخ چیخ کر کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘ کیا اُس وقت کسی گھر کو متاثر نہیں کررہے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












