رجب کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، اداکار کی حمایت میں کون آیا؟

رجب کی فہد پر تنقید، فیضان شیخ دوست کا دفاع کرنے میدان میں آگئے
یوٹیوبر رجب بٹ کی معروف اداکار فہد مصطفیٰ پر کھلے عام تنقید کے بعد اداکار فیضان شیخ اپنے دوست اور سینئر فہد کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔
فیملی ویلاگنگ سے یوٹیوب پر شہرت کی منازل طے کرنے والے رجب بٹ آج پاکستان کے نامور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار میں شمار ہوتے ہیں۔
مگر شہرت کو سنبھالنا شاید ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور رجب بٹ حالیہ کچھ عرصے سے بے شمار تنازعات اور تنقید کا نشانہ بنے نظر آرہے ہیں اور بعض تنازعات کی وجہ وہ خود ہیں۔
کبھی وہ اپنی عالیشان شادی پر پیسوں کا ضیاع کرنے پر تنقید کا سبب بنے تو کبھی اسی شادی پر ملنے والے تحفے نے انہیں جیل بھج دیا اور یہاں بھی ان کی تنازعات کا فل اسٹاپ نہ لگا بلکہ اسکے بعد رجب بٹ کا زوال شروع ہونے لگا اور انہیں دن بہ دن کسی نہ کسی اسکینڈل کے سبب عدالت کے چکر لگاتے دیکھا گیا۔
حال ہی میں رجب بٹ کو ایک انٹرویو میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف کہے گئے الفاظ بھی انہیں لے ڈوبے۔
انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ بڑے ٹی وی چینلز ان کو نشانہ بناتے ہیں اور اس منفی توجہ سے بچنے کے لیے وہ اکثر اپنا فون ایئرپلین موڈ پر رکھتے ہیں۔

رجب بٹ نے صرف حرا مانی کی تعریف کی اور فہد مصطفیٰ کے حالیہ تبصروں کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو بیچ دیتے ہیں اور وہ اس کام سے گریز کرتے ہیں۔
رجب نے کہا کہ انہیں فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے۔
فہد مصطفیٰ کے خلاف الفاظ ادا کرنے پر اداکار فیضان شیخ نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، فیضان نے انسٹاگرام پر رجب کے بیان کا کلپ شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ بہت افسوسناک اور بہت جاہلانہ۔
اداکار نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ میرا یہ بھائی اپنا خود کا کریکٹر صرف 5 منٹ میں ہی بھول گیا، پہلے خود ہی کون فہد مصطفیٰ؟ کہہ کر لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر خود ہی جیتو پاکستان کا حوالہ دیا۔
فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ رجب بٹ صاحب آپ کو اچھا لگے یا برا، لیکن آپ جس شخص کو پہچانے سے انکاری ہیں انہیں پوری دنیا جانتی، پہچانتی بھی اور بے حد چاہتی ہے لیکن آپ کا یہ رویہ بدقسمتی سے ہماری قوم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے رجب بٹ کو جواب دیا کہ فہد تب سے ہمیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہا ہے جب تم خود بچے تھے۔ تو جسے اللہ نے عزت دی ہے اسے دل سے عزت دینا سیکھیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












