جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

نعت پڑھنے کے دوران گانے کی طرح ادائیں دکھانے پر وینا ملک کو تنقید کا سامنا

04 مارچ, 2025 11:55

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کو نعت پڑھنے کے دوران گانے کی طرح ادائیں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کو مختلف لباس و انداز میں ’میں بھی روزے رکھوں گی‘ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو نعت پڑھنے کے دوران مختلف کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انہیں گانے کی طرح ادائیں بھی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

اداکارہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے وینا ملک کو حقیقی معنوں میں خدا سے معافی مانگنے کی تلقین کی جبکہ کچھ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ جس طرح وہ کر رہی ہیں، یہ اصل اسلام نہیں ہے۔

بعض افراد نے لکھا کہ وینا ملک جو پڑھ رہی ہیں، وہ نعت یا حمد نہیں ہے، نعت اور حمد میں خدا اور اس کے پیغمبر کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔