جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

معروف بھارتی اداکارہ سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

05 مارچ, 2025 12:30

معروف بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دبئی سے واپسی پر بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دو روز قبل گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعے دبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیر معمولی بیرون ملک سفر کرنے پر زیر نگرانی تھیں۔

Kannada actress Ranya Rao arrested for smuggling gold from Dubai

حکام نے بتایا کہ اداکارہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں۔

اداکارہ پر حکام کو اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی گئیں، پھر وطن واپسی پر ان کو ٹارگٹ کرکے کارروائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب وہ ایئرپورٹ پر اتری ہیں تو انہوں نے مبینہ طور پر خود کو کرناٹکا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ظاہر کیا اور پولیس سے رابطہ کیا کہ انہیں گھر تک پہنچائیں۔

حکام اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا قانون نافذ کرنے والے عہدیداران بشمول اداکارہ کے رشتہ دار سرکاری افسران ان کی سرگرمیوں سے باخبر تھے یا وہ محض انہیں دھوکا دینے کے لیے غلط بیانی کر رہی ہیں۔

اداکارہ کو گرفتاری کے بعد بنگلور میں ڈی آر آئی ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ  کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رانیا راؤ کو 2014 میں آنے والی فلم مانیکیا میں کناڈا سپر اسٹار سودیپ کے مقابلے میں کردار سے جانا جاتا ہے جبکہ وہ متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔