سیف اور کرینہ کی علیحدگی سے متعلق نئی پیشگوئی

سیف اور کرینہ سے متعلق نجومی کی نئی پیشگوئی
دہلی: بھارتی نجومی نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ اور سیف علی خان کے مابین ڈیڑھ سال کے دوران طلاق کی حیران کن پیشگوئی کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی کی جانب سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیش گوئی کی گئی ہے جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:سیف علی خان حملہ کیس؛ مزید انکشافات سامنے آگئے
سشیل کمار سنگھ نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے‘۔
مزید پڑھیں:شمعون نے سیف علی خان پر چاقو حملے کو عجیب و غریب قرار دے دیا
سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ’ یہ اندرونی معاملہ ہو سکتا ہے، شاید یہ معاملہ حل نہ ہو جب کہ ڈیڑھ سال میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ممکن ہے، جتنا بھی دبایا جائے کنڈلی صاف بتارہی ہے کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوگی‘۔
دوسری جانب بھارتی نجومی کی جانب سے کی گئی پیش گوئی اور بھارتی میڈیا کی خبروں پر پر اداکار جوڑی یا ان کے خاندان کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












