جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

معروف بھارتی ہدایتکار نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

06 مارچ, 2025 10:15

معروف بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے باضابطہ طور پر بالی وڈ چھوڑنے کی تصدیق کی اور اس انڈسٹری کو زہریلا قرار دیا جو صرف باکس آفس کے نمبروں کے گرد گھومتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ فلمی دنیا کے لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ یہ انڈسٹری بہت زہریلی ہو چکی ہے۔ ہر کوئی غیر حقیقی اہداف کے پیچھے بھاگ رہا ہے، اگلی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے تخلیقی ماحول ختم ہو چکا ہے۔

 

بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انوراگ ممبئی چھوڑ کر ممکنہ طور پر بنگلور منتقل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انوراگ کشیپ نے ماضی میں بھی بالی ووڈ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے خواہش ظاہر کی تھی تاکہ ایک زیادہ تخلیقی اور اطمینان بخش تجربہ حاصل ہو۔

واضح رہے کہ ہدایتکار انوراگ کشیپ وہ بھارتی فلم ساز ہیں جنہوں نے کئی ستاروں کو متعارف کروایا،ان میں نواز الدین صدیقی کا نام سرِ فہرست ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔