وجے ورما اور تمنا بھاٹیا کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

وجے ورما اور تمنا بھاٹیا کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی وجے ورما اور تمنا بھاٹیا کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما نے چند ہفتے قبل باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی جبکہ دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمنا بھاٹیا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












