فہد مصطفیٰ "گیم شو” کے باعث تنقید کی زد میں

فہد مصطفیٰ گیم شو کے باعث تنقید کی زد میں (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروگرام ہوسٹ فہد مصطفیٰ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں خواتین کے بہترین لباس پر انعام دینے کے نئے سیگمنٹ پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ 11 سالوں سے پاکستان کے مقبول ترین گیم شوز میں شمار ہونیوالے گیم شوز میں سے ایک کے متنازع سیگمنٹ نے صارفین کی ناراضگی کو مزید بڑھادیا۔
مزید پڑھیں: سارو گنگولی پولیس انسپکٹر بھی بن گئے، مگر کیسے؟
شو میں شامل نئے سیگمنٹ کے تحت خواتین کو انعامات صرف اس بنیاد پر دیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے اچھا لباس زیب تن کیا ہو۔
اس حوالے سے ایک سیگمنٹ میں شریک مہمانوں نے چار خواتین کو منتخب کیا، جن میں سے ایک خاتون کو تالیوں کے ذریعے فیصلہ کرکے انعام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: وجے ورما اور تمنا بھاٹیا کے درمیان علیحدگی کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
کچھ صارفین نے یہ مشورہ دیا کہ اگر انعام دینا ضروری ہے تو اسے مہذب لباس پہننے والی خواتین کو دیا جائے، اور بعض نے مطالبہ کیا کہ اگر انعام دیا ہی جائے تو حجاب پہننے والی خواتین کو دیا جائے۔
تنقید کرنے والوں نے اس سیگمنٹ کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ایسے غیر سنجیدہ اور غیر مناسب پروگرام نشر کرنا درست نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور انکے شوہر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
بہت سے لوگوں نے اس سیگمنٹ کو غیر ضروری اور سطحی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ انعامات ایسی لڑکیوں کو دیے جاتے جو تعلیم یا زندگی کے دوسرے اہم پہلوؤں میں مدد کی مستحق ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












