کیا نیلم منیر شوبز چھوڑ رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

کیا نیلم منیر شوبز چھوڑ رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں لیکن ان کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ مجھے اس غلط معلومات کو دور کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہاں میں شادی شدہ ہوں لیکن میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہہ رہی۔
نیلم منیر نے کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی کوئی چیز نہیں چھوڑ سکتی جس سے میں اتنا پیار کرتی ہوں۔
اداکارہ نے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز 2025 کے اوائل میں پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محمد رشید سے کیا جو دبئی میں مقیم ہیں۔
View this post on Instagram
ان کی شادی سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کی شادی کی تقریبات دبئی میں ہوئیں جب کہ بعض تقریبات کراچی میں بھی ہوئی تھیں لیکن اس حوالے سے نیلم منیر کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔
نیلم منیر نے اپنے شوہر کے حوالے سے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی تاہم انہوں نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے شوہر کو عرب لباس میں دیکھا گیا۔
شادی کے بعد اداکارہ نے جنوری کے آخر میں انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کام پر واپسی کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












