اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

عمرہ پر جانیوالی مریم نواز کا مہنگا بیگ موضوع بحث بن گیا

20 مارچ, 2025 17:47

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں تاہم روحانی سفر کے بجائے ان کا مہنگا ہینڈ بیگ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

مریم نواز کو جاتی امرا سے روانگی کے موقع پر سیاہ عبایہ اور چشمہ پہنے دیکھا گیا جب کہ وہ ان کے ہاتھ میں ایک مہنگا ہینڈ بیگ بھی تھا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیگ ہرمیس برانڈ کا ہے، جو ایک فرانسیسی لگژری کمپنی ہے۔ اس کمپنی کے بیگز دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مریم نواز کا یہ ہینڈ بیگ 20 ہزار ڈالر (تقریباً 56 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد بنتی ہے۔

جب مذکورہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے آپس میں اس پر بحث شروع کردی۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ عمرہ کے دوران اتنا مہنگا بیگ لے جانا مناسب نہیں جبکہ بعض صارفین نے کہا کہ مہنگا بیگ استعمال کرنا مریم نواز کی ذاتی پسند ہے اور اس پر تنقید کرنا غلط ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ جب ملک میں غربت اور مہنگائی ہو تو سیاستدانوں کو ایسی مہنگی چیزیں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔