ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

شاہ رخ کی تصویر والی شرٹ پہننا ماہرہ خان کو مہنگا پڑ گیا

27 مارچ, 2025 16:36

اداکارہ ماہرہ خان اکثر انٹرویوز میں شاہ رخ کی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی آئی ہیں اور ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی لگتا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں یہ ثابت ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے وینٹی وین کے دروازے پر کھڑی نظر آ رہی ہیں، انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈینم جینز ملبوس کر رکھی ہے تاہم جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ ان کی ٹی شرٹ پر شاہ رخ خان کی تصویر تھی۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اتوار کو کام کر رہی ہوں، اسے مزید اچھا بنانے کے لیے انہیں بھی ساتھ لے آئی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

جہاں کچھ لوگوں نے ماہرہ کے انداز پر پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں چند صارفین نے ماہرہ خان کی شاہ رخ خان سے پسندیدگی پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہماہرہ ابھی تک رئیس کے فوبیا سے نہیں نکلی ہیں جب کہ کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ پہلے ہی پاکستان کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، لہٰذا بالی ووڈ اداکار کے لیے اتنی مداحی آپ کو نہیں جچتی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔