اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

مہوش حیات رمضان المبارک میں عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی

30 مارچ, 2025 15:21

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بہن افشاں کیساتھ عمر ادائیگی کی ویڈیوز شیئر کیں، جس نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے رواں برس دوسرا عمرہ ادا کیا، گزشتہ ماہ بھی ان کی مکہ مکرمہ میں عبادت کرتی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

عمرہ ادائیگی کی تازہ ویڈیو میں دونوں بہنیں عمرے کے آخری لمحات میں خوشی اور سکون سے سرشار نظر آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان، پھر یوٹرن؟

مہوش نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا؛ الحمدللہ! اللہ کے بے شمار فضل و کرم کا شکر ہے کہ مجھے اپنی بہن افشاں حیات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ سفر ہماری اللہ سے قربت کو مزید گہرا کرنے والا ثابت ہوا، جو سکون، غور و فکر اور شکر گزاری سے بھرا ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت کے مزید قریب کر دے۔ آمین!۔

دوسری جانب کئی شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔