فاطمہ بنو یا راکھی، بنو میری جیون ساتھی، مفتی قوی راکھی کے نام پیغام

فاطمہ بنو یا راکھی، بنو میری جیون ساتھی، مفتی قوی کا عید پر راکھی کو پیغام
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کردی۔
مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر راکھی ساونت کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔
مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔
خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو مفتی قوی نے بھارتی رقاصہ کو صرف شادی کا پیغام ہی نہیں بلکہ شادی کرنے پر انہیں کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
بعد ازاں راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ وہ پہلے ہی 40 شادیاں کر چکے ہیں۔
ایک پاکستانی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے مفتی قوی سے اپنی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں کا جواب دیا۔
”راکھی نے کہا تھا کہ مفتی جی، اپنی 100، 900 یا 1000 بیویوں کو ایک طرف رکھیں، میں اکیلی ان میں سے ایک لاکھ کے برابر ہوں، اور وہ مجھے آپ سنبھال نہپیں سکیں گے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












