بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کو احسان فراموش قرار دے دیا، مگر کیوں؟

بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کو احسان فراموش قرار دے دیا، مگر کیوں؟
ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سیدہ طوبیٰ انور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں سیدہ طوبیٰ انور نے اداکاری میں انٹری کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کبھی بھی شوبز میں کیریئر نہیں بنانا چاہتی تھیں۔
اس کے جواب میں بشریٰ اقبال نے طوبیٰ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘جھوٹ’ بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ماضی کے عزائم سے انکار کرنے پر ان پر ‘احسان فرموش’ کا لیبل بھی لگایا۔
بشریٰ اقبال مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی بیوی تھیں انہوں نے 2018 میں طوبیٰ انور سے شادی کے بعد عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ تاہم طوبیٰ اور عامر لیاقت کی شادی 14 ماہ چل سکی۔
واضح رہے کہ انور ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کے بعد متعدد بار اسکرین پر نظر آئیں اور علیحدگی کے بعد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔
پاکستان کے معروف اور متنازع ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی ناگہانی موت نے پورے ملک کو صدمے میں ڈال دیا تھا۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












