ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

معروف اداکار اور ایکشن اسٹار جیکی چن انتقال کرگئے؟ وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

11 نومبر, 2025 13:52

ہانگ کانگ کے معروف اداکار اور ایکشن اسٹار جیکی چن کے انتقال کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین نے دعویٰ کیا کہ جیکی چن کا انتقال ہو گیا ہے۔ کچھ پوسٹس میں یہاں تک لکھا گیا کہ ان کی بیوی اور بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں جیکی چن اسپتال میں موجود نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی۔ کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے فوراً ان خبروں کو شیئر کرنا شروع کر دیا۔ تاہم متعدد افراد نے واضح کیا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اور جیکی چن بالکل خیریت سے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے خبردار کیا کہ بغیر تصدیق کسی خبر کو آگے بڑھانا غلط ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “کیا واقعی جیکی چن فوت ہو گئے؟ کسی بڑے چینل نے تو خبر نہیں دی”۔ اس طرح کے تبصرے افواہوں کو مزید بڑھاتے گئے۔

اصل حقائق کے مطابق 71 سالہ جیکی چن زندہ ہیں اور اپنی نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیکی چن کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی موت کی افواہیں سامنے آ چکی ہیں۔

2015 میں بھی ایسی ہی خبر سوشل میڈیا پر پھیلی تھی۔ اُس وقت جیکی چن نے خود وضاحت کی تھی کہ وہ زندہ ہیں اور مداحوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ “میں ہوائی جہاز سے اترا تو دیکھا کہ میں مر چکا ہوں!”

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔