ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے؟

11 نومبر, 2025 09:45

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کے بارے میں گذشتہ دنوں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے اس کی تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کو گزشتہ روز بریچ کینڈی اسپتال ممبئی میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے، دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری تھی، اور اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے انہیں اسی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

تاہم بیٹی ایشا دیول نے کہا کہ یہ خبر غلط ہے اور لوگ اس پر یقین نہ کریں، والد کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

اسی طرح اداکارہ ہیما مالنی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک شخص زندہ ہے اور اس کی موت کی خبریں پھیلائی جائیں، یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

دھرمیندر کی صحت یابی کی معلومات حاصل کرنے کے لیے بالی ووڈ کے کئی نامور فنکار اسپتال پہنچے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنی دیول، بوبی دیول، ہیما مالنی اور ایشا دیول شامل تھے۔

اداکار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے کیا تھا، انہیں 2012 میں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا تھا، جو بھارت کا تیسرے درجے کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔