جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

خوشحال خان سے شادی کے چند دن بعد ہی رمشا خان کا بڑا فیصلہ

17 اپریل, 2026 11:29

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رمشا خان اور اداکار خوشحال خان حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، جہاں دونوں کی اداکاری اور اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے خوب سراہا۔

 اس سے قبل بھی دونوں مختلف پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس کے بعد ان کے بارے میں مداحوں میں خاص دلچسپی پیدا ہوئی۔

بعد ازاں دونوں کی نجی زندگی سے متعلق خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، جن کے بعد ان کے نکاح کی تصدیق ہو گئی۔ اگرچہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ابتدا میں اس خبر کو زیادہ نمایاں نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد میں صورتحال واضح ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا خان نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے نئے ڈراموں اور پروجیکٹس میں کام نہیں کریں گی تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دے سکیں۔ ان کی سابقہ منیجر کے مطابق یہ فیصلہ پہلے سے زیر غور تھا اور اب اسے عملی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ دسمبر سے ہی اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور اب انہوں نے شوبز سے وقتی دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس دوران وہ کسی نئے پراجیکٹ پر دستخط نہیں کریں گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔