ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

معروف بھارتی اداکار 41 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

18 اپریل, 2026 15:26

معروف ملیالم اداکار سدھارتھ وینوگوپال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکار سدھارتھ وینوگوپال گزشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیر علاج رہے۔ ان کے انتقال کی خبر اداکارہ سیما جی نائر نے سوشل میڈیا پر دی۔

اداکارہ سیما جی نائر نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ دو سال تک علاج اور امید کے باوجود سدھارتھ زندگی کی جنگ نہ جیت سکے۔ انہوں نے اس نقصان کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

سدھارتھ وینوگوپال بھارتی شوبز انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام تھے۔ ان کا تعلق کیرالہ کے ضلع تھریسور سے تھا۔ انہوں نے اپنے کالج کے زمانے سے ہی اداکاری میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ میزبان کے طور پر کام کرتے رہے، جس کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

انہوں نے کئی ملیالم ڈراموں اور پروگرامز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ وہ اپنی سادہ شخصیت اور محنت کی وجہ سے انڈسٹری میں پہچانے جاتے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے اہل خانہ میں والدہ اور ایک چھوٹا بھائی شامل ہیں، جبکہ ان کے والد پہلے ہی وفات پا چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔