مفتی قوی کی نائٹ کلب میں پارٹی کی ویڈیو سامنے آگئی

معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے ہیں، جہاں ان سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر انہیں ایک ریو میوزک پارٹی اور نائٹ کلب میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں تیز موسیقی اور ڈی جے کی موجودگی میں لوگ رقص کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے روایتی لباس میں اس تقریب میں موجود ہیں۔
ریو پارٹیوں میں عموماً جدید موسیقی، روشنیوں اور رقص کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور یہ تقاریب مختلف ممالک میں تفریح کے طور پر منعقد کی جاتی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ مفتی عبدالقوی تنازع کی زد میں آئے ہوں۔ اس سے قبل بھی وہ مختلف اسکینڈلز اور متنازع واقعات میں خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جن میں قندیل بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ منسوب تنازعات بھی شامل ہیں۔
تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس تقریب میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











